ینگون: (ویب ڈیسک) میانمار میں کنسرٹ پر فضائی حملے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی شمالی ریاست میں منعقد کنسرٹ پر 3 فوجی طیاروں نے حملہ کیا، کسنرٹ اقلیتی مزاحمتی گروپ کیچن کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا، حملے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں میوزیشنز اور گلوکار بھی شامل ہیں، کیچن گروپ حکومت کے خلاف حقوق کے لئے مزاحمت تحریک چلا رہا ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق فضائی حملے کے حوالے سے میانمار کی فوج نے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
یاد رہے کہ میانمار میں فروری میں فوجی حکومت کے اقتدار میں آنے کے خلاف باغیوں کے خلاف یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
