تازہ تر ین

خیبرپختونخوا کا سیلاب سے بحالی کیلئے اے ڈی بی سے قرض لینے کا فیصلہ

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبہ میں سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی استعدادبڑھانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بنک سے قرضہ لینے کی منظوری دے دی۔
صوبائی کابینہ کا اجلاس منگل کے روز وزیراعلیٰ محمودخان کی زیر صدارت منعقد ہواجس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا کہ ڈی ایچ کیو اسپتالوں کی استعداد بڑھانے کی منظوری دی گئی جس کے لیے ایشیائی ترقیاتی بنک سے قرضہ لیاجائے گا، سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے بھی 60 ملین ڈالر ایشیائی ترقیاتی بنک سے قرضہ لیاجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے مرکز سے مالی وسائل کے حصول کے لیے فائنل راﺅنڈ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے جلد ہی ہم سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے کیونکہ مرکز سیاسی تعصب کی بنیاد پر صوبہ کو مالی وسائل کی فراہمی نہیں کررہا ۔
صوبائی کابینہ نے صوبہ بھر میں بلدیاتی تحصیل میئر ز اور چیئرمینوں کو اعزازیے کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی جس پر سالانہ ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئے گی ۔
کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کی اجازت سے سرکاری افسروں کو سرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال کی اجازت دینے کے قانون کی بھی منظوری دی گئی ۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیر اعلی کسی بھی افسر کو سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain