تازہ تر ین

بلاول کی امریکی سفیر سے ملاقات، پاک امریکا تجارتی تعلقات مزید بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے امریکی سفیر سے ملاقات کے موقع پر سیلاب متاثرین کی امداد پر امریکا کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ اور امریکی سفیر نے باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ اور امریکی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain