تازہ تر ین

احسن اقبال سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی، ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وفاقی وزیر نے سی پیک کے متعدد منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ سی پی پیک کے منصوبوں کو آگے بڑھانے کے موجودہ حکومت پرعزم ہے جبکہ وزیراعظم کا چین کا ہو نے والا دورہ ان منصوبوں کی اہمیت میں مزید اضافہ کرے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا آئندہ دورہ خاص طور پر ایسے وقت میں اہم ہو گا جب چین کے صدر شی جن پنگ تیسری بار چین کے رہنما منتخب ہو چکے ہیں اور یہ پاکستان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔
انہوں نے سی پیک کے تحت شروع ہونے والے منصوبوں جن میں ایم ایل ون پروجیکٹ، کراچی سرکلر ریلوے اور مختلف شعبوں جیسے توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، ثقافتی اور دیگر شامل ہیں، کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے پاکستان کی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے اور پاکستان ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان کی خوشحالی گوادر کی ترقی سے وابستہ ہے اور موجودہ حکومت سی پیک کے تحت تمام منصوبے گوادر میں مکمل کرے گی۔
چینی سفیر نے حکومت بالخصوص وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی کی کوششوں کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف جلد چین کا دورہ بھی کریں گے اور ان کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، موجودہ حکومت نے اقتدا سنبھالتے ہی سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز کر دی ہے جس کو چین بڑی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain