تازہ تر ین

یہ عام احتجاج نہیں اوپرکا معاملہ ہے، اب ہم ہومیو پیتھک نہیں سخت علاج کرینگے: عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہےکہ یہ عام احتجاج نہیں بہت اوپرکا معاملہ ہے، اب ہم ہومیو پیتھک نہیں ایلوپیتھک سخت علاج کریں گے، آزادی مارچ شروع ہونے سے انتخابی مہم کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں پارٹی کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل کی پشت پناہی اور الیکن کمیشن کی حمایت کے باوجود ہم نے ضمنی الیکشن جیتے، الیکشن وہاں کرائےگئے جہاں ہم کمزور تھے،10 ہزار جعلی ووٹ بھی ڈالےگئے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے معیشت نہیں سنبھالی جا رہی، ان کے پاس ایک ہی چیز ہے بکنے والی ، اس کے سوا کچھ نہیں، وہ چیز بک گئی تو ملکی سلامتی کا سودا ہوگا،ملک غیر مسلح ہو جائےگا، آزادی مارچ شروع ہونے سے انتخابی مہم کی ضرورت نہیں پڑےگی، اب ہم آئین وقانون کے مطابق گڈی گڈی کھیلنا چھور دیں، کے پی میں ہماری حکومت ہے لیکن گڈی گڈی کھیل رہے ہیں، اب ہم ہومیو پیتھک نہیں ایلوپیتھک سخت علاج کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ہر روز نیا پرچہ درج ہوتا ہے، ایک سے نکلتا ہوں دوسرا پرچہ آجاتا ہے ، شہباز شریف مجرم ہو کر ایک ایک گھنٹے کی تقریر کرتارہا، ہمارا اسپیکر گڈی گڈی بنا رہا، وقت گزر گیا اس کے بعد صرف مارچ ہے، ارشد شریف کی شہادت سے لوگوں کو اداس اور دکھی دیکھا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت پر بھی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اتنا سا اسلام آباد اور اتنا بڑا پنجاب اس کے باوجود ہم پر پرچے ہو رہے ہیں، ماڈ ل ٹاؤن میں 14 لوگوں کو قتل کرنے والے رانا ثنا اللہ کو پکڑ لیں،25 مئی کو تشدد کرنے والو ں کی شکلیں اب بھی نظر آرہی ہیں، اگر میں پیشیاں بھگت رہا ہوں تو مجرم کیسے آزاد ہیں، رانا ثنا اللہ جیسے مجرم کے خلاف کچھ نہ کرناسب سے بڑی ناکامی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لانگ مارچ کی حکمت عملی کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ روزانہ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک ریلی ہوگی، ہم روشنی میں مارچ کریں گے اندھیرے میں رک جائیں گے،گجرات میں چوہدری پرویز الہٰی کے مہمان بنیں گے، ہر شام تک متعلقہ ڈسٹرکٹ کے لوگ ساتھ رہیں گے، ذمہ داریوں کا تعین کیا جاچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر ایک کی پرفارمنس کا جائزہ لیں گے، آئندہ ٹکٹ ملنے کاا نحصار پرفارمنس پر ہوگا، مجھے پتہ ہے کون محنت کرتا ہے اور کون کریڈٹ لیتا ہے، مارچ پرامن ہوگا، لڑائی نہیں ہو گی،یہ اگر مارچ میں کچھ کریں گے تو توہین عدالت لگےگی، پہلے سادہ کپڑوں میں ایسے لوگ بھی گھس آئے جو انتشار کے ذمہ دار تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain