تازہ تر ین

بلاول نے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو تاریخی قرار دیدیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو تاریخی قرار دیدیا۔
ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کینیا میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نجی ٹی وی کے سینئر صحافی ارشد شریف اور امریکی سائفر سے متعلق غیر معمولی پریس کانفرنس کر کے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔اس حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا متضاد سے آئینی کردار کی جانب آنا پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے بہت ضروری ہے، پاکستان پیپلز پارٹی 3 نسلوں سے یہ جدو جہد کر رہی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ناقابل یقین اور تاریخی ہے، ادارے کی منتقلی کے عمل کو سراہا جانا چاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain