لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور مریم نواز نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر حملے کی مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئیے دعا گو ہوں۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر لیگی نائب صدر مریم نواز نے لکھا کہ عمران خان پر فائرنگ کی مذمت کرتی ہوں اور ان سمیت تمام زخمیوں کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔
