تازہ تر ین

دہشتگردی کے خاتمے پر ایاز صادق کا اہم پیغام

لاہور (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پولیس پر تنقید کی بجائے ان کے کردار کی تعریف کریں اور ذمہ دار شہری بن کر اجنبی پر نظر رکھیں تاکہ دہشتگردی کاخاتمہ ممکن ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز لاہور میں امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہم اس وقت حالت جنگ میں ہیں اس لئے اس ناسور سے چھٹکارا پانے کے لئے ہمیں گھروں سے نکل کر اس کا بھرپور مقابلہ کرنا چاہئے اور پاکستانی عوام ذمہ دار شہری بن کر اجنبی افراد پر نظر رکھیں تاکہ دہشتگردہ کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہی ہے اس لئے ناخوشگوار واقعات کے رونما ہو جانے پر تنقید کی بجائے ان کے کردار کی تعریف کرنی چاہئے تاکہ انکے حوصلے بلند ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے ہر گھر کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں جس کے لئے موجودہ حالات میں عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون ناگزیر ہے گھر کرایہ پر لینے والوں کا مکمل ڈیٹا پولیس کو درج کرانا چاہئے تاکہ دہشتگردی کا خاتمہ کیاجا سکے ۔ اس پر انہوں نے متعدد دھماکوں کے نتیجے میں شہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain