کراچی: (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے حالات کے مطابق جراتمندانہ فیصلہ کیا۔
جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مونس الہٰی کی بات کا جواب وہ خود ہی دے سکتے ہیں تاہم چودھری شجاعت حسین نے حالات کے مطابق جراتمندانہ فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک کو گرے لسٹ سے نکالا جبکہ معیشت کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن ہم نے مشکل فیصلے کیے تاہم پاکستان کو معاشی لحاظ سے مضبوط کرنے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی بہتری کے لیے تعاون کرے۔ کن کے حکم اور اشاروں پر فیصلے اورسیاست بدلتی ہے۔