تازہ تر ین

پنجاب کی سیاسی صورتحال پر آصف زرداری اور سالک حسین کی ملاقات

لاہور: (ویب ڈیسک) اسمبلیاں تحلیل ہونے کی تاریخ کے قریب آتے ہی ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہو گیا اس حوالے سے مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر سالک حسین نے پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
سالک حسین اور آصف زرداری کی ملاقات بلاول ہاؤس لاہور تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر نے اپنے والد چودھری شجاعت حسین کا خصوصی پیغام پیپلز پارٹی کے سربراہ کو پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اس موقع پر سالک حسین سے چودھری شجاعت حسین کی سیاسی معاملہ فہمی، سیاسی بصیرت اور کردار کی تعریف کی۔ ملاقات کے بعد سالک حسین بلاول ہاؤس لاہور سے روانہ ہوئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain