تازہ تر ین

قانونی ٹیم کا اجلاس: سیاسی و آئینی محاذ پر سرخرو ہوں گے، عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی جنگ جیتیں گے اور آئینی محاذ پر بھی سرخرو ہوں گے۔
زمان پارک میں عمران خان کے زیر صدارت آئینی و قانونی ماہرین کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سپیکر پنجاب اسبلی سبطین خان، وزیر قانون راجہ بشارت، ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کی آئینی پوزیشن پر بریفنگ دی اور کہا کہ گورنر کا طلب کردہ اجلاس غیر آئینی ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے عمران خان کو دی گئی بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پہلے سے اسمبلی اجلاس چل رہا ہے، گورنر نے ایوان اقبال میں جو اجلاس طلب کیا تھا وہی ابھی تک چیلنج ہوا ہے، اجلاس پر اجلاس بلانے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم سیاسی جنگ بھی جیتیں گے اور آئینی محاذ پر بھی سرخرو ہوں گے، کرپٹ ٹولہ اقتدار سے چمٹے رہنے کا ہر ہتھکنڈا استعمال کر رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain