میلبورن(اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا نے آل راﺅنڈر جیمز فالکنر کو فٹنس مسائل کے باعث رواں برس لنکاشائر کی طرف سے کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، لنکاشائر نے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے فالکنر سے معاہدہ کر رکھا تھا۔ فالکنر نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے میرے مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ میں جولائی اور اگست میں مکمل آرام کر سکوں تاہم اس کے باوجود مجھے نیٹ ویسٹ ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کا دکھ رہے گا۔ لنکاشائر ہیڈکوچ گلین چیپل نے کہا کہ فالکنر کو اجازت نہ ملنے پر مایوسی ہوئی لیکن ہم کرکٹ آسٹریلیا کے احساسات کو سمجھ سکتے ہیں۔
