تازہ تر ین

داعش کی تباہی کیلئے نیا منصوبہ صدر کے حوالے ….اہم خبر سے ہر طرف ہلچل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی محکمہ دفاع پینٹا گان نے داعش کے خاتمے کے لیے تیارکردہ منصوبہ صدرٹرمپ کے حوالے کردیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے ایک ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس کا کہنا تھا کہ ان خفیہ دستاویزات کو ابھی مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ داعش کو تیزی سے شکست دینے کے بارے میں ہیں۔ اس منصوبے کو مزید آگے بڑھانے کے لیے چین آف کمانڈ کے ساتھ مذاکرات شروع کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے میں مزید امریکی فوجی مشرق وسطیٰ میں بھیجنے اور دیگر بنیادی علاقوں میں مزید جارحانہ موقف اپنانے کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔اس نئے منصوبے کا مزید جائزہ لینے کے لیے ملک کی تمام خفیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں سے بھی رائے طلب کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain