لاہور ( ویب ڈیسک ) پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز 4مارچ کو لاہور پہنچیں گے،تمام راستوں کو ریڈ زون میں تبدیل کرکے سیکورٹی ایجنسیوں ، پولیس،رینجرز کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔کھلاڑیوں کیلئے4 ہیلی کاپٹرز موجود ہوں گے ،کھلاڑیوں کو سیکورٹی کے حصار میں لانے کے ساتھ 3 مختلف راستوں کو روٹ پلان میں شامل کیا جائےگا ،میچ سے 3 گھنٹے قبل شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت ہوگی ، موبائل فون ¾ سگریٹ ،ماچس،بیٹری ،لائٹر ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
