تازہ تر ین

داعشی خلیفہ کا اپنے حامیوں کے سامنے حیران کن انکشاف

بغداد( ویب ڈیسک ) شدت پسند گروہ داعش کے سربراہ ’خلیفہ‘ ابو بکر البغدادی نے حامی جنگجوو¿ں کے سامنے تنظیم کی شکست فاش کا اعتراف کر لےا ہے غےر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کہ ابو بکر البغدادی نے اپنے حامیوں سے خطاب میں اعتراف کیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران جاری رہنے والی لڑائی میں داعش کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔البغدادی نے اپنے خطاب میں جنگجوو¿ں سے کہا ہے کہ وہ گرفتاریوں سے بچنے کے لیے پہاڑی علاقوں میں فرار ہوں اور سکیورٹی فورسز کی نظروں سے اوجھل ہوجائیں۔ نینویٰ گورنری کے شہروں میں جس تیزی کے ساتھ داعش کو شکست اور پسپائی کا سامنا ہے اس کے اعتبار سے البغدادی کی یہ تقریر ان کا الوداعی خطبہ قرار دی جاسکتی ہے۔ داعشی خلیفہ نے جنگجوو¿ں سے کہا ہے کہ جب فوج ان کا محاصرہ کرلے تو وہ پکڑے جانے کے بجائے خود کو دھماکوں سے اڑا دینے کو ترجیح دیں۔ داعش کی مجلس شوریٰ کے تمام ارکان نینویٰ اور تلعفر سے شام کی طرف بھاگ گئے ہیں۔ البغدادی کے مقربین بھی شام اور عراق کی سرحد پر مسلسل اپنے ٹھکانے بدلتے رہتے ہیں۔ داعشی سربراہ نے تنظیم کا فوج اور مہاجرین کا دفتر بند کرنے اور بیرون ملک سے آئے تمام جنگجوو¿ں کو اپنی مرضی کے مطابق واپس اپنے ملکوں کو جانے کا بھی اختیار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ محاصرے میں آئیں تو خود کو دھماکوں سے اڑا کر ‘شہید‘ ہوجائیں ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain