اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پولیس شیخ رشید احمد کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوٹر نے وائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، شیخ رشید کے وکلاء کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ شیخ رشید کو سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش سے متعلق بیان پر گرفتار کیا گیا ہے۔