تازہ تر ین

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 8 کی تیاریاں شروع

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے حوالے سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے، سٹیڈیم میں پی ایس ایل کی تمام ٹیموں کے کپتانوں کی تصویریں آویزاں کی گئی ہیں۔
کراچی نیشنل میں سٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کے آفیشل سلوگن سب ستارے ہمارے کے پوسٹر بھی آویزاں کر دیے گئے جبکہ سٹیڈیم میں انکلوژرز کی صفائی ستھرائی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا باقاعدہ آغاز 13 فروری سے ہو رہا ہے، ایونٹ کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain