تازہ تر ین

زندگی اور لہو پاکستان کیلئے ہے …. آرمی چیف جنرل ”قمر باجوہ “ کا دبنگ اعلان …. پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

راولپنڈی /پشاور(این این آئی/آئی این پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کےلئے جان کی قربانی دینے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہماری زندگی اور ہمارا لہو پاکستان کےلئے ہے ¾ مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کر نے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز ایف آر بنوں میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ خاور اور نائیک شہزاد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میںچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی ۔آرمی چیف نے کہاکہ ملکی دفاع کےلئے جان کا نذرانہ پیش کر نے والے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیں ہماری زندگی اور ہمارا لہو پاکستان کےلئے ہے ۔مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کر نے سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہے ۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بحری مشقیں امن 2017کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امن مشقیں عالمی سکیورٹی میں پاک بحریہ کے شاندار کردار کا ثبوت ہیں، امن 2017مشقیں اہم قومی سنگ میل ہیں، گذشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں آپریشن ردالفساد اور ملٹری آپریشنز کے حوالے سے بات چیت کی گئی، آرمی چیف نے بحری مشقیں امان 2017کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے نیول چیف کو مبارکباد دی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن مشقیں اہم قومی سنگ میل اور عالمی سکیورٹی میں پاک بحریہ کے شنادار کردار کا ثبوت ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain