اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا مستقبل اب فاروق ستار کے ہاتھ میں ہے اور وہی فیصلہ کرسکتے ہیں کہ انہیں کس کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا ہے۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ امکان ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے بانی مصطفیٰ کمال آنے والے مہینوں میں ایک ہوجائیں اور اگر ایسا نہ بھی ہوا تو کراچی کی سیاست میں اس وقت تین گروپس موجود رہیں گے، جن میں متحدہ لندن بھی شامل ہے۔تاہم انھوں نے متحدہ پاکستان اور پی ایس پی کے ممکنہ انضمام کے بعد سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشریف کی جانب سے قیادت سنبھالنے کے تاثر کو غلط قرار دیا۔ انہوںنے کہا کہ فاروق ستار اور مصطفی کمال کبھی بھی پرویز مشرف کو اپنی جماعت کی قیادت نہیں سونپیں گے، لہذا کسی کو اس غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں اصل مسئلہ فاروق ستار کے ساتھ ہوگا جنہیں سمت کا تعین کرنا ہوگاکیونکہ ابھی تک تو امتحان کا وقت نہیں آیا، مگر توقع ہے کہ اسی سال کوئی اہم پیش رفت ہوجائے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل لاہور میں کروانے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر نظر ڈالی جائے تو یہ میچ لاہور میں کروانا ایک بڑا خطرہ ہے ¾اچھے نتائج حاصل کرنے کے لیے خطروں سے کھیلنا پڑتا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں نے 500 سو والا ٹکٹ لیا ہے اور میں چاہتا ہوں عام عوام کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھو گا۔
بریکنگ نیوز
- ٹرمپ کی مزید حملوں کی دھمکی، ایران جھکے گا نہیں:پزشکیان کا اعلان
- دبئی میں پاکستانی چونسہ آم کی دھوم، ایک ڈبے کی قیمت 50 درہم تک پہنچ گئی
- ایران امریکا کشیدگی سے سونا 11 ہفتوں کی کم ترین سطح پر
- تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ
- عورت ہونا جرم ہے؟ مادھوری ڈکشٹ کی نئی فلم نے تہلکہ مچا دیا
- وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا
- دانتوں کی سفیدی بحال کرنے میں مددگار آسان ٹپس
- ایک اور ملک نے بھارتی آم پر پابندی لگا دی
- ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ سخت حملے کرنے کا اعلان کردیا
- مصر کا مردہ فرعون قوم کیلئے اربوں کماتا، ہمارا زندہ فرعون عوام کے اربوں روپے کھا جاتا ہے: محمود اسلم
- سٹوکس اور ایٹکنسن کی غیر موجودگی، روٹ دوسرے ٹیسٹ میں کپتانی کریں گے
- آرمی ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب گر کر تباہ، تمام اہلکار شہیدہو گئے: آئی ایس پی آر
- بحرین نےاپنے شہری علاقوں پر ایرانی مزائل حملہ ناکام بنا دیا
- کراچی میں ہیٹ ویو، درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا
- اشنا شاہ شوہر حمزہ امین کے ساتھ پہلے بچے کی آمد سے قبل بیرون ملک روانہ
- ٹیلی نار کا پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ، ایزی پیسہ میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی تیاری
- ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ نئے کپتان کے لئے شاداب خان سر فہرست
- ایئر کینیڈا کا پائلٹ مبینہ طور پر 17 سال میں 900 پروازیں بغیر کپتان کے لائسنس کے اڑاتا رہا
- یو اے ای نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حامل افراد کو بورڈنگ سے روک دیا
- بین اسٹوکس کا حالیہ تنازعہ کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور