اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینے میں تاخیر کرکے الیکشن کمیشن توہین عدالت کا مرتکب ہو رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ 4 دن سے زیادہ ہوگئے عدالت کا فیصلہ آئے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری سے انحراف کر رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن گورنر سے مشاورت کرکے فوری طور پر پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔
