تازہ تر ین

وزیراعظم نے ملک کی ترقی کے ایجنڈے اور ویژن کا راز بتا ڈالا …. سیاسی حلقوں میں ہلچل

سلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے ‘ پاکستان کو ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کرنا حکومت کا ویژن ہے ‘ تمام صوبوں کو ملکی وسائل پر یکساں حق حاصل ہے ‘ گوادر بندرگاہ بلوچستان اور خطے کی عوام کی زندگیاں بدل دے گی‘ حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے بلوچستان کے عوام با اختیار ہوں گے۔ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ریاست میں تبدیل کرنا حکومت کا ویژن ہے ۔ ملک کی تمام اکائیوں میں یکساں ترقی کے بغیر حکومتی ویژن کی تکمیل نہیں ہو سکتی۔ تمام صوبوں کو ملکی وسائل پر یکساں حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کو وسائل کی یکساں تقسیم یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ فاٹا اور گلگت بلتستان کو بھی یکساں وسائل فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ و زیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں جاری منصوبوں اور سکیموں کی رفتار کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔ حکومت ملک میں ترقی کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ بلوچستان اور خطے کے عوام کی زندگیاں بدل دے گی۔ حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے بلوچستان کے عوام با اختیار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت بلوچ عوام کی بہتر زندگی کا ادراک ہو گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی بدولت ملک میں سلامتی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ عوامی بہبود کے منصوبوں پر نئے جذبے سے کام ہو رہا ہے۔ وفاقی حکومت کے اقدامات سے صوبے کی محرومی کا خاتمہ ہوا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain