راولپنڈی (ویب ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہان میں کارروائی کے دور ان اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ بر آمد کرلیا ۔ ہفتہ کوآئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفسادکے دور ان بلوچستان کے علاقہ کاہان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دور ان اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ بر آمد کرلیا گیا ۔ چوٹھ کیمپ کاہان میں کئے گئے سرچ آپریشن کے دور ان مختلف قسم کے ہتھیار اور اسلحہ بر آمد کیا گیا جن میں چھوٹی مشین گن کے 4900راﺅنڈ ¾ 12.7ایم ایم گن کے 453 راﺅنڈز ¾ خود کار گرنیڈ لانچر کے 140راﺅنڈز جبکہ چوبیس دستی بم شامل تھے ۔