تازہ تر ین

وزیراعلیٰ کی وزیرداخلہ سے ملاقات, وزیراعظم کو بھی بڑی دعوت

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ نے پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے کئے جانےوالے اب تک کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکےا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے وزےراعظم محمد نوازشرےف اور وفاقی حکومت کی جانب سے فائنل مےچ کے سکیورٹی انتظامات کیلئے بھر پور تعاون پر وفاقی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کی درخواست پر فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے پر وزےراعظم محمد نوازشرےف اور وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پر سمجھوتہ کئے بغیر ہروہ اقدام اٹھایا جائےگا جس سے شہریوں کے روز مرہ معمولات میں کوئی رکاوٹ نہ پڑے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ نے اپوزیشن رہنماﺅں کی جانب سے فائنل کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے بے بنیاد بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میچ کیلئے 60 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے حوالے سے اپوزیشن رہنماﺅں کا بیان حقائق کے منافی ہے اور میگا ایونٹ کے سکیورٹی انتظامات پر سیاست چمکائی جا رہی ہے۔ سکیورٹی انتظامات کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے اور ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اتنے بڑے ایونٹ کیلئے تقریباً 10 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں جو لاہور جیسے بڑے شہر میں میگا ایونٹ کرانے کیلئے قطعاً زیادہ نہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے سکےورٹی اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے پنجاب پولیس اور رینجرز کی اب تک کی گئی مشترکہ کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کےا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ لاہور میں ہونا پورے پاکستان کا اعزاز اور پوری قوم کا انسداد دہشت گردی کیلئے غیر متزلزل عزم کا اظہار ہے۔ پرعزم اور بہادر پاکستانی قوم کے مضبوط جذبوں کو مٹھی بھر دہشت گرد شکست نہیں دے سکتے۔ فائنل کو کامیاب کرا کر پاکستانی قوم سفاک قاتلوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ وہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکےن اسمبلی سے گفتگو کررہے تھے، جنہوں نے آج ےہاں وزےراعلیٰ سے ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ شہباز شرےف نے کہا کہ پاکستانی عوام کی خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے تمام وفاقی و صوبائی اداروں سے مشاورت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت اور پختہ عزم کے ساتھ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نیست و نابود کریں گے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر عوام سے چھینی گئیں خوشیاں لوٹائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2013ءکے مقابلے میں 2017ءکا پاکستان محفوظ، روشن اور معاشی طور پر مضبوط ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی شاہراہ پر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”میں“ کی روش ملک اور قوم کیلئے نقصان دہ ہے۔ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے ”ہم“ کے راستے پر چلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفادات اور جمہوری اقدار کو مقدم رکھا ہے۔ یکجہتی، اتحاد اور اتفاق کے ذریعے ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔ اراکین اسمبلی نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے اسے شاندار اقدام قرار دیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرا کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی چوہدری محمد جعفر اقبال، سردار منصب علی ڈوگر، ندیم عباس ربیرہ اور رکن صوبائی اسمبلی طارق باجوہ شامل تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خواتین نے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے اور انہوں نے اپنی قابلیت اور محنت سے دنیا میں بھی وطن عزیز کا نام روشن کیا ہے۔ دیہات میں بسنے والی خواتین انتہائی محنتی اور جفاکش ہیں اور دیہی معیشت کی ترقی میں ان خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی و سماجی طور پر بااختیار بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پنجاب حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انقلابی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مثالی اقدامات کرکے انہیں ان کا حق دیا گیا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے وسائل کی فراہمی ایک روشن معاشرے کی تشکیل کیلئے سودمند سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور انہیں زیور تعلیم سے آراستہ اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، اسی لئے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے گزشتہ کئی سالوں سے خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دےن اسلام نے خواتین کو بڑا احترام دیا ہے اور اسلام انہیں بااختیار بنانے اور مساوی حقوق کی فراہمی پر زور دیتا ہے۔ پنجاب میں خاتون محتسب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ قانون سازی اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے خواتین کے جائیداد میں وراثتی حق کو یقینی بنایا گیا ہے۔ خواتین کے مسائل کے حل کیلئے ویمن کمیشن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جبکہ تمام سرکاری محکموں میں خواتین کیلئے ملازمت کا کوٹہ 15 فیصد مختص کیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمت کے حصول میں خواتین کو عمر میں 3 سال کی رعایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو فنی تربیت کی فراہمی دراصل انہیں معاشی و سماجی خودمختاری دینے کے مترادف ہے۔ خود روزگار سکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام میں بھی خواتین کو شامل کیا گیا ہے اور شفاف نظام کے ذریعے فراہم کئے گئے بلاسود قرضوں سے لاکھوں خاندان مستفید ہو رہے ہیں اور ان کی ریکوری تقریباً سو فیصد ہے۔ سرکاری اداروں کے بورڈز میں خواتین کی نمائندگی 33 فیصد ہے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی خواتین باصلاحیت ہیں اور وہ مختلف شعبوں کی ترقی میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آگے لےجانے کےلئے خواتےن کو عملی مےدان مےں بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انجےنئرنگ، مےڈےکل اور دےگر علوم کی تعلےم حاصل کرنے والی خواتےن کو اپنی صلاحےتوں کے جوہر عملی مےدان مےں دکھانا ہے تاکہ پاکستانی معاشرہ ترقی کرسکے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے گورنر گلگت بلتستان غضنفرعلی خان نے ملاقات کی،گورنر گلگت بلتستان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی اےس اےل کا فائنل لاہور مےں کرانے کے فےصلے کا خےر مقدم کرتے ہےں اور آپ نے قوم کی امنگوں کے مطابق بہترےن فےصلہ کےا ہے۔ لاہور مےں فائنل مےچ کا انعقاد پوری قوم کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے لاہور مےں فائنل کا انعقاد کا فےصلہ کر کے شائقےن کرکٹ کے دل جےت لئے ہےں۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا کہ پی اےس اےل کا فائنل مےچ اےک قومی اےونٹ ہے اور اسے ہر لحاظ سے ےاد گار بنائےں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبائی وزیر رانا مشہود احمد کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں رانا مشہود احمد اور سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آج رات گئے قذافی سٹیڈیم اور دیگر ملحقہ علاقوں کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا اور پی ایس ایل کے فائنل میچ کے لئے شائقین کرکٹ کےلئے کئے جانے والے انتظامات کا2گھنٹے تک تفصیلی جائز ہ لیا- ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے سکیورٹی پلان او ردیگر انتظامات کے بارے بریفنگ دی -وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم کی نظریں فائنل میچ پر ہیں اور میچ کو ہر صورت کامیاب کرائیں گے-انہوں نے کہاکہ شائقین کرکٹ کو سٹیڈیم میں آنے کے لئے ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی اور شائقین کو بہترین او رپرامن ماحول میں میچ دیکھنے کو ملے گا-تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے انتظامات کو خوب سے خوب تربنایا گیا ہے-انہوںنے کہاکہ پارکنگ سے سٹیڈیم تک شائقین کرکٹ کو لے جانے کے لئے فری شٹل سروس چلے گی اور میچ کے اختتام پربھی شائقین کرکٹ کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہےے-وزیراعلی نے سٹیڈیم میں پانی کی فراہمی کے لئے موجود زنگ آلود واٹر ڈسپنسر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور ز نگ آلود واٹر ڈسپنسر کو فوری طو ر پر تبدیل کرنے کا حکم دیا اور کہاکہ انتظامات ہر لحاظ سے معیاری ہونے چاہےے اور میں اس ضمن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا- وزیراعلی نے قذافی سٹیڈیم میں ٹائلٹس میں صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ٹائلٹس میں صفائی کے انتظامات بہترین ہونے چاہےے اوراس ضمن میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حکام خود موقع پر موجود رہیں-وزیراعلی نے ایف سی کالج میں گاڑیوں کے لئے پارکنگ ایریا کا دورہ کیا اور پارکنگ ایریا میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا -وزیراعلی نے ہدایت کی کہ پارکنگ میں ڈرائیورز کے لئے چائے اورپانی کا مناسب انتظام ہونا چاہےے-وزیراعلی نے پارکنگ میں پبلک ایڈریس سسٹم کے نظام اور سٹیڈیم کے باہر شائقین کرکٹ کے لئے قائم کئے گئے کیبنز کا بھی معائنہ کیا-وزیراعلی نے ہدایت کی کہ میچ کے لئے کئے گئے تمام انتظامات اور سہولتوں کا مکمل آڈٹ کر کے کل صبح تک رپورٹ پیش کی جائے-چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی، صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain