تازہ تر ین

شہباز شریف کا کینیا کے صدر کو فون، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کینیا کے صدر ڈاکٹر ولیم روٹو سے ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، وزیراعظم نے کینیا میں قتل ہونے والے معروف پاکستانی صحافی ارشد شریف کا معاملہ اٹھایا۔
شہباز شریف نے پاکستانی تحقیقاتی ٹیموں کے ساتھ تعاون پر کینیا کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان مرحوم ارشد شریف کے کیس کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
وزیراعظم نے کینیا کی جانب سے تحقیقات کے دوران مزید تعاون کی درخواست کی، کینیا کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو اس معاملے میں مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain