تازہ تر ین

فاتح کون؟, فیصلہ آج

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فیصلہ کن معرکہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین (آج) اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں مصنوعی روشنیوں میں ہو گا۔ پورے ملک میں شائقین کرکٹ پ±ر جوش ہیں ، کسی کی فیورٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزہے تو کسی کی پشاور زلمی، میچ دیکھنے کے لیے سب نے اپنی اپنی تیاری کرلی -کرکٹ کا خمار ، عرب امارات سے پاکستان منتقل ہوگ?ا۔قذافی اسٹیڈیم میں کل نعروں کی گونج ہوگی۔گلیاں اڑیں گی،چھکے چوکوں کی بارش ہو گی ،شہر شہر گلی گلی بس کرکٹ ہی کرکٹ ہو گی،پنجاب ہو یا خیبر پختونخوا ،سندھ یابلوچستان ،سب ہوں گے ایک جان ، پورا پاکستان جشن منائے گا۔جنہیں اسٹیڈیم کے ٹکٹ ملے ان کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ، بہت سو ں نے یار دوستوں کے ساتھ بڑی اسکرین لگا کر فائنل دیکھنے اور یادگار بنانے کا فیصلہ کرلیا۔سب نے اپنی اپنی فیورٹ ٹیم بھی چن لی ہے، کوئی زلمی کا حامی کوئی کوئٹہ کا پرستا ر،پورا پاکستان کرکٹ کی لڑی میں پروگیا ہے۔پشاور اور کوئٹہ کا ٹکراو? زندہ دلان کے شہر لاہور میں ہوگا ، وہ ٹورنامنٹ جس کے ل?گ میچز میں غیر ملکی گراو?نڈ کھچا کھچ بھر انظر ا?ئے اسی کا فائنل ہوم گراو?نڈ پر ہوگا تو گراو?نڈ میں عوام کا رش دیکھنے کے لائق ہوگا۔پی ایس ایل فائنل کے لئے قذافی اسٹیڈیم سج گیا، اکاو?نٹ ڈاو?ن کے ساتھ دھڑکنیں بھی تیز ، میگا ایونٹ کو سحرانگیز بنانے کی تیاریاں مکمل ،ساو?نڈ سسٹم اور واک تھرو گیٹ لگ گئے ، ٹکٹوں کی ا?ن لائن سیل بھی دوبارہ شروع ہو گئی۔قذافی اسٹیڈیم میں سیکورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کا فضائی جائزہ لیا گیا۔سی سی پی او اور ڈی ا?ئی جی ا?پریشنز نے علاقے کا دورہ کیا۔فائنل ایونٹ کےلیے مخصوص پارکنگ ایریاز میں محکمہ ایکسائزکی 5 ٹیمیں تعینات ،ہر گاڑی کا ڈیٹا چیک ہوگا، پارکنگ سے اسٹیڈیم تک جانے کے لیےشٹل سروس کی بسیں پہنچ گئیں۔ پی ایس ایل فائنل کے لیے قذافی اسٹیڈیم سج گیا، کاونٹ ڈاو?ن کے ساتھ شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں بھی تیز ہونے لگیں، میگا ایونٹ کو سحرانگیز بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ساو?نڈ سسٹم اور واک تھرو گیٹ لگ گئے، ٹکٹوں کی ا?ن لائن سیل بھی دوبارہ شروع ہو گئی۔پی ایس ایل ٹو کے میگاایونٹ کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں شایان شان منظر سج گیا، علاقے کی سڑکیں دھل گئیں، کرکٹ دیوانوں کے لیے راستے بچھ گئے، واک تھرو گیٹ نصب کردیئے گئے۔میگاایونٹ کی سج دھج بڑھانے کے لیے سحرانگیز تقریب کی تیاریاں بھی مکمل ہوگئی،عائشہ عمراوراحمد بٹ میزبانی کے لیے تیار ہیں تو گلوکار فاخر محمود، علی عظمت اور فرہاد ہمایوں ا?واز کا جادو جگانے کو بےتاب ہیں،ڈی جے ولی سنز ساو?نڈ سسٹم بھی لگ گیا، گیت جذبے گرمائیں گے، سریلی دھنیں بکھریں گی۔کرکٹ دیوانوں کی دیوانی دیکھتے ہوئے ٹکٹوں کی ا?ن لائن سیل پھر سے شروع ہوگئے، ویب سائٹ پر 8اور 12 ہزار والے ٹکٹ دستیاب ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات ہیں، اسٹیڈیم کا فضائی جائزہ لیا جارہا ہے، سی سی پی او اور ڈی ا?ئی جی ا?پریشنز نے علاقے کا دورہ کیا۔فائنل ایونٹ کےلیے مخصوص پارکنگ ایریاز میں محکمہ ایکسائزکی 5 ٹیمیں تعینات ہیں،ہر گاڑی کا ڈیٹا چیک ہوگا، پارکنگ سے اسٹیڈیم تک جانے کے لیے شٹل سروس کی بسیں پہنچ گئیں۔پشاور زلمی کے لیے گانا گانے والی گلوکارہ شگفتہ اعوان فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہیں، جس پر انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج بھی کیا۔ پشاورزلمی کے کھلاڑی کامران اکمل، محمد حفیظ، وہاب ریاض، حسن علی، عمران خان جونیئر اور محمد اصغر لاہور پہنچے جن کے ساتھ قومی ٹیم کےسابق کپتان اور ہیڈ کوچ وقاریونس بھی تھے۔لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں کو ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کے حصار میں ائرپورٹ سے باہر لایا گیا۔پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں ان کا مکمل اسکواڈ ایکشن میں نظر آئے گا۔دوسرے جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کپتان سرفرازاحمد اور کوچ معین خان کے ہمرا لاہور پہنچ چکے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرسن، رلی روسو، ٹائمل ملز اور لیوک رائٹ سمیت اہم غیرملکی کھلاڑی واپس اپنے ملکوں کو جاچکے ہیں جن کے متبادل کےطور پر پانچ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے فائنل کے لیے ٹیم میں زمبابوے کے ایلٹن چیگمبورا، شون ایروائن، بنگلہ دیش کے انعام الحق، جنوبی افریقا کے مورن وین ویک اور رایاد ایمرت کو غیر ملکی کھلاڑیوں کے طورپر شامل کرلیا ہے۔ پنجاب حکومت شائقےن کرکٹ کی سہولت کےلئے فری شٹل سروس چلائے گی۔پی اےس اےل فائنل کےلئے شائقےن کرکٹ کونامزد مقامات سے سٹےڈےم تک لےجانے کےلئے فری شٹل سروس چلائی جائے گی اوراس شٹل سروس کا آغازکل دوپہر1بجے سے ہوگا۔
لاہور(خصوصی رپورٹ) پی ایس ایل فائنل کی سکیورٹی کو حتمی شکل دیتے ہوئے 2ہزار اہلکاروں کا اضافہ کردیا گیا ۔ فائنل پر اب 14ہزار 4سو 98 پولیس افسر اور اہلکار ڈیوٹیاں دیں گے ، نفری کی کمی دیکھتے ہوئے بیرونی اضلاع سے سپیشل برانچ ایلیٹ کے جوانوں کو بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے 5ڈی پی اوز کے علاوہ دیگر 25ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو بھی دیگر اضلاع سے ڈیوٹی پر بلالیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائنل کی سکیورٹی کومزید مضبوط بنانے کے لیے اس میں اضافہ کر دیا گیا ہے ،پولیس کی نفری 12ہزار سے بڑھا کر 14ہزار 4سو 98کردی گئی ہے ، سپیشل برانچ نے اپنی نفری کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بیرونی اضلاع سے 200اہلکاروں کو منگوا لیا ہے ۔ ذرائع کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق 215 نشانہ باز مال روڈ پر آنے والی بلند وبالا عمارتوں اور قذافی سٹیڈیم کی چھتوں پر کھڑے ہوں گے ان میں سے کچھ اہلکار میٹرو کے پل پر بھی کھڑے ہوں گے ، لاہور ڈسٹرکٹ کے 4592پولیس افسر اور اہلکار مختلف مقامات پر سکیورٹی ڈیوٹی دیں گے ، ایلیٹ کے 1110اہلکار جن میں سے 1050اہلکاروں کو بیرونی اضلاع سے بلایا گیا ہے ، ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے 3ہزار ٹریفک اہلکار ڈیوٹیاں دیں گے ، سپیشل برانچ کے 600اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی میں شامل ہونگے جبکہ 4ہزار 3سو اہلکاروں کو بیرونی اضلاع سے سکیورٹی پر بلایا گیا ہے جن میں 2ہزار اہلکار سکیوٹی ڈیوٹیاں دیں گے اور 2300 اہلکار وں کی نفری لائن میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ریزرو رہے گی ، ڈولفن پولیس کے 138 ، پیرو فورس کے 60اہلکارسکیورٹی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے ، 56موبائل گاڑیاں سٹیڈیم کے اطراف اور شہر میں گشت کریں گی ۔ دریں اثنا آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس آج شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی۔ آئی جی پنجاب نے تمام افسروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت اور حالات کی سنگینی کے حوالے سے مکمل بریفنگ دیں اور یہ بھی بتایا جائے کہ شائقین سے حسن اخلاق اور شائستگی سے پیش آئیں۔
لاہور (خصوصی رپورٹ) ایک طرف پی ایس ایل فائنل میچ کی کامیابی اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پنجاب بھر کی پولیس نے سکیورٹی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی تو دوسری طرف بکیوں نے بھی فائنل میچ پر اربوں کا جوا¿ کروانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور نہ صرف اپنے بک اڈے تبدیل کر لئے ہیں بلکہ ایک نیا انداز اپناتے ہوئے پبلک مقامات پر بڑی بڑی ٹی وی سکرینیں لگا کر شہریوں کو میچ دکھانے اور اپنا جوا¿ برقرار رکھنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ ایک بڑے بکیے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے جوا¿ ریٹ میچ سے ایک گھنٹہ قبل نکالا جائے گا جبکہ میچ ٹاس اور باﺅلنگ‘ بیٹنگ کے حوالے ریٹ بدلا جا سکتا ہے۔ جواریوں نے فی الوقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فیورٹ قرار دیا اور ایک اندازہ کے مطابق صرف لاہور میں ہی ایک ارب روپے کا جوا¿ کھیلے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جن پولیس افسروں کی مبینہ سرپرستی میں جوا¿ بک چلتی ہے ان بکیوں کو پیغام بھجوا دیا گیا ہے کہ فائنل میچ کے اختتام کے بعد حصہ نہ پہنچا تو اپنی بک ہمیشہ کیلئے بند سمجھنا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائنل کیلئے بکیوں اور جواریوں نے پولیس کی سرپرستی میں شہر کے پوش اور بارونق علاقوں میں ایک دن کیلئے جگہیں کرائے پر حاصل کر لی ہیں۔ بعض چھوٹی سطح کے بکیوں نے پکڑے جانے کے خوف سے اپنے گاہکوں کو ٹیلیفونک ریٹس فراہم کرنے کی سہولت فراہم کر دی ہے جبکہ بعض بڑے بکیوں اور جواریوں نے ایک دن کیلئے خوبرو لڑکیوں کی ”خدمات“ بھی حاصل کرلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان خوبرو لڑکیوں کا تعلق نیوانارکلی‘ شادباغ‘ ڈیفنس اے‘ ڈیفنس بی‘ فیصل ٹاﺅن‘ ماڈل ٹاﺅن‘ سول لائنز‘ مزنگ‘ ہربنس پورہ‘ غازی آباد‘ شمالی چھاﺅنی‘ برکی‘ گلبرگ‘ غالب مارکیٹ‘ نصیرآباد‘ فیکٹری ایریا‘ گجرپورہ‘ مغلپورہ‘ قلعہ گجر سنگھ‘ گڑھی شاہو‘ ڈیفنس‘ جوہر ٹاﺅن اور اقبال ٹاﺅن سے ہے جبکہ جوہر ٹاﺅن‘ ہنجروال‘ ستوکتلہ‘ چوہنگ‘ شیراکوٹ‘ نواں کوٹ‘ ملت پارک‘ گلشن اقبال‘ مسلم ٹاﺅن‘ ساندہ‘ شاہدرہ‘ شفیق آباد‘ بادامی باغ‘ نولکھا‘ لوئرمال‘ ٹبی سٹی‘ اسلام پورہ اور ریس کورس کے تھانوں کی حدود میں بکیوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔ ان میں سرفہرست جواریوں میں شیخ نعیم پینوراما سنٹر‘ چاچا یعقوب سمن آباد‘ احسن ڈیفنس‘ عامر شاہ ڈیفنس‘ ٹونی ڈیفنس‘ پرویز عرف پیا بھاٹی گیٹ‘ گوگا بھاٹی گیٹ‘ طاہر بٹ عرف تولہ بھاٹی گیٹ‘ کباڑیہ سید مٹھا بازار ٹبی سٹی‘ قلب عباس عرف روفی لوہاری گیٹ‘ ملک صداقت بھاٹی گیٹ‘ ہمایوں خان نیوانارکلی‘ چوچا پہلوان پانی والا تالاب ٹبی سٹی‘ نیئر قلعہ گجر سنگھ بیڈن روڈ‘ زبیر عرف جھارا مصری شاہ‘ کاکا کونی مصری شاہ‘ بابر نزد تالاب والی مسجد‘ کشور شاداب کالونی‘ عظیم احمد اور بھتیجا حفیظ جی بلاک‘ زمان لیاقت چوک‘ عمران مدینہ کالونی‘ اختر سائیں‘ وسیم مقصود‘ بی بلاک اللہ ہو چوک‘ فخر عباس سیدپور‘ اشفاق احمد کھاڑک سٹاپ میں جوا¿ کرواتے ہیں۔ صدر نیئر‘ ٹاﺅن شپ‘ ماڈل ٹاﺅن‘ گلبرگ‘ بک میکروں کا مبینہ جنرل سیکرٹری اقبال عرف بالا‘ اس کا بھائی جیالا‘ امجد بھٹی اچھرہ‘ گڈو شاہ ٹاﺅن شپ‘ نیوانارکلی‘ لوہاری گیٹ‘ مستی گیٹ‘ شیرانوالہ گیٹ‘ بوبی بٹ موچی گیٹ‘ سیمی شیرانوالہ گیٹ‘ بھیا جوہر ٹاﺅن‘ مظہر رائل پارک‘ جہانگیر بی ٹو جوہر ٹاﺅن‘ ندیم فوٹوسٹیٹ‘ رحمان‘ ندیم مودی سنٹر‘ ندیم حسن بصری روڈ‘ ناصر بٹ ڈی ٹو‘ گلو‘ رہبر شاہ‘ علی عباس شاہ کو رشتے دار پولیس والے جوا¿ کروانے میں سپورٹ کرتے ہیں۔ اکبر عظمت چوک‘ سوہنا پولیس کی مدد سے‘ کشور عالم کیرکلاں‘ نوید احمد‘ شبیر بٹ‘ ڈی ٹو‘ تارا ندیم بصری روڈ جوا¿ کرواتے ہیں۔ بسم اللہ ہوٹل ٹاﺅن شپ بازار‘ بابر اور ممنور جوا¿ کرواتے ہیں۔ پبی گلستان کالونی‘ ملک شبیر‘ رابن مسیح نزد جنرل ہسپتال جوا¿ کرواتے ہیں۔ عارف مکہ کالونی‘ شاہد خان‘ مہتاب خان‘ سمیر خان‘ ذوالفقار بٹ‘ برکت مارکیٹ سنٹر پلازہ‘ شاہد خان‘ امجید جیون ہانہ بنڈ جوا¿ کرواتے ہیں۔ عارف حمید‘ کوٹھا پنڈ‘ سونا بابا‘ ارشد بھارا‘ محمد علی روڈ‘ ریاض اور مدھو شاہ جوا¿ کرواتے ہیں۔ ولیم‘ شہزاد‘ وسن یوسف نزد ایف کالج‘ شبیر احمد نواں اڈہ، نذیر، اعوان مارکیٹ، ندیم، گھمن پارک، اسلم خان، نزدالخان سینٹری سٹور جوا¿ کرواتے ہیں۔ لیاقت الماس کالونی ، نذیراحمد کھوکھر روڈ، ناظم گجر حنیف پارک، گوالمنڈی عامر سائیں ، علی شاہ ،ہمایوں ، ببلا برف خانہ چوک، عمران چوہا، صاحب بٹ، اسلم ، ثریا منزل، خالد ، گندا انجن سٹاپ، ہمایوں گجر دودھ والا، ہمایوں لمبا، اشفاق ، فرنیچر مارکیٹ، اکرم پہلون ، مغل روڈ ، ریشہ پہلون، مین بازار،اویس بٹ، ریلوے روڈ، راوی روڈ ملک ہیرا، بابا چھتری والا، قیصر گجر شمالی لاہور کاسرغنہ شاد باغ، شرکت قصوری شادباغ ، خالد گٹھی اعظم مارکیٹ شیخ نجیب گڑھی شاہو، میاں شفیق احمد اور میاں عتیق اکبری گیٹ لاہور ، لالہ گجر، لبھا گجر، سبزی منڈی ، حافظ، شکرگڑھیاں بازار، گوگا ٹرکاں والا رضا بلاک ، صابر مسیح کمبوہ کالونی جوا¿،فرمائش علی 60فٹ روڈ، جھنڈو راجپوٹ کلر کالونی ، شبیر احمد ، گوہاوا، رمضان آرے بازار، پرویز شانی آرے بازار، رحمت علی علامہ اقبال روڈ، عمر بھیاگلستان کالونی، بہادر ڈوگر خیرکالونی، ملک ٹرکاں والا صدر، شاہد الفیصل ٹاﺅن،جاوید صدر بازار ، بہادر علی، کینٹ، یوسف ستارہ کالونی ، ملک افتخار گلستان کالونی،شریف، منشا دروغہ والا، ریاض، نقشبند روڈ جوا¿، ہربنس پورہ رانا طارق اور راجو، فیصل پارک، الیاس سٹیل ورکشاپ، حنیف لال پل،راجہ سری پائے والا کوٹلی پیر، طارق مسیح، جاویدبٹ، فتح گڑھ، عارف مسیح، ہربنس پورہ، اسحاق جلو پنڈ ، سول لائن صدو پرائزبانڈ مال روڈ حبیب، طاہر علامہ اقبال روڈ، طارق بٹ بستی سیدن شاہ،ہیرا گجر جھولن شاہ دربار، ناصر ، جین مندر چوک، عمر جاوید عرف بودی گجر دھوبی منڈی طارق واشنگ لائن ، خالد ، سہیل ، لاریکس کالونی ، غازی آباد مبارک علی،رفیق مین بازار مقامی پولیس ملی بھگت سے جوا¿ کراتے ہیں، اس کے علاوہ شریف بٹ اور بیٹا مین بازار ، سہیل اکرم سکھ نہر، شیخ چاند مجاہد آباد، فیاض خان رام گڑھ میں جوا¿ کراتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان علاقوں کے ایس ایچ اوز کو مبینہ طور پر بکیوں کی طرف سے منہ مانگے پیسے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ ایس ایچ اوز کے مشورے پر بدنام زمانہ بکیوں نے اپنے نام کے بجائے اپنے ملازموں کے ناموں سے بکیں چلانا شروع کر رکھی ہیں تا کہ پولیس افسروں کو گمراہ کر کے سب اچھے کی رپورٹ بھجوائی جائے۔ بعض بکیوں کی پشت پناہی اعلیٰ پولیس افسران اور پولیس اہلکار کر ہے ہیں۔آئی جی آفس کے ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل فائنل میچ پر ہونے والے جوا¿ کے حوالے سے جن اعلیٰ پولیس افسروں اور تھانوں کے ایس ایچ او کے بکیوں سے رابطہ کے بارے میں معلوم ہوگا ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ادھر فائنل میچ کے موقع ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے اور ایدھی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain