کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 8 کے دسویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 199 رنز کا ہدف دے دیا۔
شائی ہوپ 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سکندر رضا کے ناٹ آؤٹ 32 رنز، طاہر بیگ 31، حسین طلعت 26، فخرزمان 22 اور کامران غلام 21 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوڈین سمتھ اور قیس احمد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
