کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاﺅن میں پولیس مقابلہ میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ چار کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت دلدار عرف چاچا کے نام سے ہوئی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد بم بنانے کا ماہر تھا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ دہشت گردوں سے 50 کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد اور بلاک بم‘ آر پی جی گولے‘ خودکش جیکٹ‘ موٹرسائیکلوں کی ٹینکیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔