تازہ تر ین

پنجاب اسمبلی انتخابات: مریم نواز کے 3 حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔
پی پی 173
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے مریم نواز کی جانب سے حلقہ پی پی 173 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے، مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی ایڈووکیٹ محمد اسماعیل نے جمع کرائے۔
پی پی 149
اس کے علاوہ پی پی 149 سے بھی مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ہیں، مریم نواز کے کاغذات لیاقت اعوان ایڈووکیٹ نے جمع کروائے۔
پی پی 63
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے حلقہ پی پی 63 کے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کرائے گئے ہیں جو مقامی ایم این اے عثمان ابراہیم نے جمع کرائے۔
عثمان ابراہیم کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر عثمان سکندر نے کاغذاتِ نامزدگی پر کوئی اعتراض نہیں کیا، حلقے میں ن لیگ کے نظریاتی کارکن آباد ہیں اور ہمارا مضبوط حلقہ ہے، ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ مریم نواز یہاں سے الیکشن لڑیں گی۔
یاد رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30 اپریل بروز اتوار کو پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain