Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
    • پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
    • مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خاتون جج کو دھمکی کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں توسیع

    By Khabrain Newsمارچ 16, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں توسیع کر دی۔
    ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی نے 20 مارچ تک عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔
    پراسیکیوٹر کی وارنٹ منسوخی کی مخالفت
    اس سے قبل وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی تو ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں پراسیکیوٹر رضوان عباسی پیش ہوئے جنہوں نے عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست کی مخالفت کر دی۔
    انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی غیر موجودگی میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ منسوخ نہیں ہو سکتے، غیر موجودگی میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ منسوخ کیے تو دیگر ملزمان کو بھی یہ فائدہ دیا جائے گا، وارنٹِ گرفتاری عمل میں لانے کے لیے پولیس پہنچی اور ان پرپیٹرول بم پھینکا گیا، پولیس پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے تشدد کیا، عمران خان کی ضمانت بھی اس میں واپس لینی چاہیے۔
    اسپیشل پراسیکیوٹر نے وارنٹ کی منسوخی کی درخواست اور وکالت نامے پر دستخط پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ عدالت وکالت نامے پر دستخط نادرا سے کراس چیک کروا لے، مسلسل عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے، عمران خان اے ٹی سی، بینکنگ کورٹ اور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے مگر کچہری نہیں گئے، ان کی جانب سے طبی بنیادوں پر متعدد بار استثنی لیا گیا۔
    پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان عدالتوں میں پیشی کی بجائے ریلی کو لیڈ کرتے رہے ہیں، وزیر آباد واقعے کے بعد راولپنڈی میں ریلی کو بھی عمران خان نے لیڈ کیا، وارنٹ صرف ایک صورت میں منسوخ ہوتا ہے جب ملزم عدالت میں پیش ہو، قانون کی نگاہ میں سب برابر ہیں۔
    ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے پی ٹی آئی کے وکلاء کے آنے تک ایک بار پھر سماعت میں وقفہ کر دیا۔
    سماعت کا آغاز
    اس سے قبل خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست کی ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
    عمران خان کے وکلاء گوہر علی خان، نعیم پنجوتھا اور انتظار پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے۔
    ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے سماعت ڈھائی بجے شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔
    انہوں نے عدالتی عملے کو ہدایت کی کہ توشہ خانہ کیس سے فری ہو کر آ جائیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے

      پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم

      عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.