تازہ تر ین

ملکی ترقی اور جمہوریت کیلئے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں: عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی، مفادات اور جمہوریت کیلئے میں کسی سے بھی بات کرنے کیلئے اور اس جانب ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ہمارے ساتھ شامل پاکستان کے عوام اور لاہور سمیت ملک بھر سے آنے والے اپنے کارکنان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری دعا ہے کہ ہماری اس جدوجہد اور حقیقی آزادی کے سفر کو اللہ رب العزت کامیاب فرمائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی، مفادات اور جمہوریت کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کروں گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain