تازہ تر ین

سکیورٹی فورسز کا چمن میں آپریشن، اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ پکڑ لیا

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے چمن کے علاقے بوگرہ روڈ پر خفیہ اطلاعات پر آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ پکڑ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کی اطلاعات پر کیا، آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں پر حالیہ فائرنگ کے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مسلسل نگرانی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا گیا، سکیورٹی فورسز نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد پہلے ہی بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ پکڑ لیا گیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آپریشن سے کوئٹہ میں دہشتگردی کی بڑی سرگرمی کو روکنے میں مدد ملے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج بلوچستان کے امن و استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain