لاہور: (ویب ڈیسک) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کل حکمران تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عوام کو مینار پاکستان جلسہ گاہ میں آنے سے نہیں روک پائے۔
تحریک انصاف کے کل مینار پاکستان جلسہ پر ردعمل دیتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ کل تمام تر رکاوٹیں لگانے کے باوجود لاہور جلسہ میں عوام نکلی، دوہزارگرفتاریاں کی گئیں، شاہراہوں کو بند کیا گیا اور انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی پھربھی یہ عوام کونہیں روک پائے، وہ لوگ جوخواب خرگوش اور احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں باہرآجائیں۔
انہوں نے کہا کہ دیکھ لیں عوام کیاچاہتی ہے، قوم عمران خان کےساتھ کھڑی ہے، جتناظلم کروگے دباؤ گے اتنا ہی یہ قوم نکلےگی، پورے لاہور نے کل باہر آکر پیغام دے دیا ہے، بہت ہو گیا ہے الیکشن کراؤ ملک پاکستانیوں کےحوالےکرو۔
حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ کپتان نے اپنا پروگرام دے دیا ہے، کپتان نے کہہ دیا کہ کوئی پروگرام ہے تودواور آجاؤ، چوروں کاجو ٹولہ اس وقت مسلط ہے قوم نے اسے رد کر دیا ہے۔