تازہ تر ین

عدلیہ فل کورٹ کے ذریعے آئینی بحران سے نکلنے کی راہ تلاش کرے: خورشید شاہ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہم بند گلی میں پہنچ چکے ہیں، اگر کوئی راستہ بن سکتا تو وہ فل کورٹ ہے، تجربے سے بتا رہا ہوں وقت بہت کم ہے، حل نہ نکالا تو کچھ بھی ہو سکتا۔
ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ سیاسی بحران پیچھے رہ گیا، آئینی بحران نے ملک کو لپیٹ میں لے لیا، آئینی و سیاسی بحران کے حل کیلئے نہ کوئی ادارہ بچا، نہ شخصیت۔
انہوں نے کہا کہ فل کورٹ کے ذریعے عدلیہ آئینی بحران سے نکلنے کی راہ تلاش کرے، آئینی و سیاسی معاملات بند گلی میں چلے جائیں تو گھڑی کی ٹک ٹک شروع ہو جاتی، اگر کچھ غلط ہوا تو اہم ادارے ذمے دار ہوں گے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے فل کورٹ کے ذریعے راستہ نہ نکالا تو پھر کوئی راستہ نہیں نکلنا، بار بار کہہ رہا ہوں، اب صرف فل کورٹ، صرف فل کورٹ ورنہ صرف پچھتاوا۔
وفاقی وزیرخورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو مسلط کرنا ہی ملک کو درپیش خرابی کی اصل بنیاد ہے، ضد اور انا نے ملک کو اس دلدل تک پہنچایا ہے، سیاسی بحران کو حل کرنے کے بجائے سنگین آئینی بحران پیدا کر دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain