تازہ تر ین

اڑی حملے میں گرفتار پاکستانی بے گناہ قرار

نئی دہلی(ویب ڈیسک) پاکستانی طالبعلموں پر لگائے گئے بھارتی الزامات ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے۔بھارتی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اڑی حملے کے الزام میں گرفتار دونوں طالبعلموں کو کلیئر قرار دے دیا جس کے بعد دونوںپاکستانی طالبعلم فیصل اعوان اوراحسن خورشید کو رہا کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق این آئی اے نے اپنی ہی فوج کوبے نقاب کردیا جبکہ بھارتی فوج نے دونوں طالب علموں پرسہولت کاری کا الزام لگایا تھا۔ اس سے قبل بھارتی تفتیشی ایجنسی نے اڑی حملے میں گرفتار میٹرک کے طالبعلم فیصل اور احسن سے متعلق تفتیش بند کرکے شواہد نہ ملنے کا اعتراف کیا تھا۔این آئی اے کے مطابق دونوں پاکستانی غلطی سے لائن آف کنٹرول پارکرکے مقبوضہ کشمیرکی حدود میں پہنچ گئے تھے۔ فیصل حسین اعوان اور احسن خورشید میٹرک کے طالبعلم ہیں اوران کی عمر16سال ہے۔علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کے مطابق فیصل حسین اوراحسن خورشید کو جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان واپس بھیجا جائے گا۔ دونوں نوجوانوں کی واپسی کا طریقہ کار وزارت خارجہ طے کرے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain