تازہ تر ین

مراد سعید غیرت مند انسان, میں ہوتا تو۔۔۔, کپتان کا بڑا اعلان

لاہور، پشاور (صباح نیوز‘ مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ مراد سعید ایک غیرت مند نوجوان ہے اگر اس کی جگہ میں ہوتا تو شاید اس سے بھی آگے چلا جاتا۔ کسی سیاستدان کو ایسی غنڈہ گردی کرتے نہیں دیکھا۔ن لیگ نے جمائما کیخلاف یہودی لابی کا الزام لگایا اس پر جعلی کیس بنایا جس کی وجہ سے وہ 8 ماہ تک پاکستان نہ آ سکی۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے شیریں مزاری کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کئے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لیگی قائدین خود معصوم بن جاتے ہیں اور اپنی پارٹی کے لوگوں سے ایسی باتیں کرواتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاوید لطیف نے مراد سعید کے خاندان کے متعلق گھٹیا الفاظ استعمال کئے جو کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی مراد سعید کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرے گی، مراد نے جو کچھ کیا ٹھیک کیا ایک غیرت مند یہی کرتا ہے جب اس کے خاندان کو گالی دی جائے۔ مراد سعید کی جگہ اگر میں ہوتا تو شاید اس سے بھی آگے چلا جاتا۔ آج تک کسی سیاستدان کو ایسی غنڈہ گردی نہیں کرتے دیکھا۔ کسی کے خاندان بارے ایسی بات کی جائے تو کیا ہوتا ہے۔ مراد نے ابھی بہت کم کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف برادران ویسے تو بڑی چادر چار دیواری کے تقدس کی باتیں کرتے ہیں اور ان کے نمائندے کیسی غلیظ زبان استعمال رکتے ہیں آج میڈیا سمیت سب نے سن لیا۔ میں نے نوازشریف کو گالی نہیں دی صرف کرپٹ کہا ہے۔ 21 سال عالمی سطح کی کرکٹ کھیلی 10 سال کپتان رہا جب کپتان بنا تھا تو ٹیم کی ایسی حالت تھی کہ عام آدمی بھی اسے پھٹیچر کہتا تھا۔ آف دی ریکارڈ گفتگو کے دوران غیر رسمی بات چیت میں لفظ پھٹیچر استعمال کیا جو گالی نہیں ہے۔ وہ ٹیپ میڈیا پر چلانا غلط عمل تھا۔ پھٹیچر پنجابی زبان کا لفظ ہے، پنجابی ایک قدیم زبان ہے اس کے الفاظ کیفیت کو پوری طرح واضح کرتے ہیں۔ اگر یہی لفظ انگریزی میں کہتا تو کوئی اعتراض نہ کرتا۔ عمران خان نے کہا کہ موٹو گینگ کو تو پروپیگنڈا کیلئے موقع چاہئے ہوتا ہے کیونکہ پانامہ کیس کے باعث پوری ن لیگ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اب بھی یہی کہتا ہوں کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں کرانا پاگل پن تھا۔ جاوید میانداد جیسا بڑا کرکٹر، محسن خان جیسا کرکٹر بھی یہی کہتے ہیں کیونکہ وہ کرکٹ کو سمجھتے ہیں۔ اتنی سکیورٹی لگا کر تقریباً کرفیو کا سماں بنا کر تمام کاروبار بند کرا کر ایک میچ کرایا گیا اس سے دنیا میں مثبت نہیں منفی پیغام گیا کہ پاکستان بڑی خطرناک جگہ ہے۔ جو یہ کہتا ہے کہ فائنل میچ کرانے سے عالمی کرکٹ بحال اور دہشتگردی کا مقابلہ کیا اس سے بڑا احمق کوئی نہیں ہو سکتا۔ نجم سیٹھی ایک گھٹیا آدمی ہے نوازشریف کی طرح اس کی بھی بیرون ملک جائیدادیں ہیں، دھاندلی میں مدد کرنے پر نوازشریف نے اسے نوازا اور کرکٹ بورڈ کا سربراہ بنا دیا۔ سیٹھی منفی پروپیگنڈا کرنے کا ماہر ہے عمران خان نے کہا کہ پانامہ فیصلہ جلد آ جانا چاہئے کیونکہ ملک کا سارا نظام مفلوج ہے۔ ن لیگ کا پی ایس ایل فائنل کرانے کا اصل مقصد بھی یہ تھا کہ ویسے تو یہ جلسہ کرنے کے قابل نہیں، میچ کی ٹکٹیں اپنے ورکروں کو دے کر اکٹھا کر کے جلسے کا تاثر دینا چاہتے تھے وہ بھی پورا نہ ہو سکا اور ”گو نواز گو‘’ کے نعرے لگتے رہے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو کسی قسم کی سرزنش نہیں کی بلکہ ان سے تو اس موضوع پر کوئی بات ہی نہیں ہوئی۔ عمران خان نے کہا کہ پانامہ کیس کا بڑا فائدہ ہوا ہے تبدیلی آئی ہے۔ اب کوئی بھی طاقتور شخص کسی بڑے عہدے پر بیٹھ کر بھی کرپشن کرنے سے پہلے 100 بار سوچے گا۔ ن لیگ تاثر دیتی ہے کہ کوئی بھی صادق اور امین نہیں ہے۔ میں کہتا ہوں کہ اگر مجھ سمیت تمام ارکان اسمبلی صادق اور امین نہیں ہیں تو نکال باہر کیا جائے۔ ملک کا لیڈر اگر صادق اور امین نہ ہو تو وہ ملک کو کیسے بچا سکتا ہے۔ پانامہ کیس میں دو منی ٹریل سامنے آئی ہیں ایک قطری خط ہے جسے کوئی تسلیم کرنے کو تیار نہیں عدالت اگر قطری خط کو مان لے تو منی لانڈرنگ اور کرپشن کا دروازہ کھل جائے گا۔ دوسری منی ٹریل اسحاق ڈار کے بیان والی ہے جس کی بی بی سی اور ایف آئی اے رپورٹ تصدیق کرتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کے پی کے میں اشتہار بازی نہیں کام ہو رہا ہے جو ملک بھر کے دیگر صوبوں کے لئے مثال بنے گا۔ شریف برادران کی ترقی صرف اشتہار بازی تک محدود ہے۔ ان کا اشتہار بازی کا سالانہ بجٹ 25 سے 30 ارب روپے ہے۔ اس بار پوری جدوجہد کریں گے کہ الیکشن شفاف ہوں پر ن لیگ سے ون ٹو ون مقابلہ میں حقیقت سامنے آئے گی اور ان کے جھوٹ پر مبنی سروے میں مقبولیت کا بھانڈا پھوٹ جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خصوصی شرکت کی ۔اجلاس کو ریپیڈ بس ٹرانزٹ ، سیف سٹی پراجیکٹ، ڈبلیو ایس ایس پی، ریسکیو1122 پر بریفنگ دی گئی جبکہ صوبائی حکومت کی اصلاحات ، پانامہ ایشواور پنجاب میں پختون برادری کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک سمیت دیگر اہم اُمور بھی زیر غور آئے۔صوبائی وزرائ، پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں پانامہ کیس پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے توقع ظاہر کی گئی کہ پانامہ کیس کے معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک اور قوم کے مفاد میں ہوگا۔پرویز خٹک نے عمران خان کو صوبائی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات ، ترجیحات اورمختلف میگا پراجیکٹس کی افادیت و اہمیت سے آگاہ کیا انہوںنے عمران خان کو پنجاب میں پختون برادری کے ساتھ ناروا سلوک سے بھی آگاہ کیا۔عمران خان نے پرویزخٹک کو بہترین طرز حکمرانی اور اصلاحات کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی اور کہاکہ پرویز خٹک کی قیادت نے شفافیت کے قیام، کرپشن کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کیلئے نظر آنے والے اقدامات کئے ہیںاور صوبے کی ترقی کا تعین کر دیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain