اسلام آباد (ویب ڈیسک)شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹونے مرادسعید اور جاویدلطیف کے تنازعے پر کہا کہ دونوں رہنماﺅں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئیے ۔ تفصیلات کے مطابق شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی صاحبزادی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئٹ میں گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی مراد سعید اور مسلم ک لیگ (ن) کے رہنماءجاویدلطیف کے درمیان پیش آنے والے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماﺅں کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے۔