Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی
    • بنگلہ دیش کی نجم النہار کا عالمی اعزاز 185 ممالک گھومنے والی پہلی مسلم خاتون
    • سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی
    • بابر اعظم پر سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم برس پڑے ’’سپر اسٹار بننا تو دور، ابھی اسٹار بھی نہیں‘‘
    • پی سی بی کی امام الحق کیخلاف انکوائری کا فیصلہ
    • پاکستان کا پکل بال ورلڈ کپ میں بڑا اعزاز زین وسیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
    • عماد وسیم کی دوسری اہلیہ ثانیہ اشفاق کے خلاف عدالت پہنچ گئیں
    • عاقب جاوید نے بابر اعظم اور سرفراز احمد کو شکست کا ذمہ دار قرار دے دیا
    • عرفان محسود کا شاندار کارنامہ ایک منٹ میں 38 پنچز، عالمی ریکارڈ قائم
    • لاہور : کچرا پھینکنے پر ای چالان 5 لاکھ روپے تک جرمانہ
    • برقع اور نقاب پر پابندی، پرتگال میں خلاف ورزی پر 3 ہزار یورو تک جرمانہ
    • ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ایرن پیاسینٹی ہلاک
    • ایران پر امریکی حملوں میں 11 ہلاکتیں بحرین نے تازہ تھریٹ الرٹ جاری کردیا
    • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
    • پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
    • مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    فراڈ کیس : علی زیدی تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    By Khabrain Newsاپریل 17, 2023
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی : (ویب ڈیسک) فراڈ کے کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ۔
    عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی بریت اور جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
    پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کے خلاف فراڈ کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ہوئی ، علی زیدی کو گڈاپ تھانے سے سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔
    سماعت کے آغاز پر علی زیدی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس سول عدالت کا بنتا ہے، کرمنل کیس نہیں بنتا، ٹرانزیکشن کیسے ہوئی ہے ایف آئی آر میں اس حوالے سے کچھ نہیں ۔
    وکیل نے کہا کہ کوئی بینک چیک وغیرہ بھی مدعی کی طرف سے پیش نہیں کیا گیا، مدعی مقدمہ اور علی زیدی کے درمیان لین دین کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔
    علی زیدی کے وکیل نے کہا کہ مدعی مقدمہ کی پراپرٹی سے متعلق کوئی دستاویزات پیش نہیں کی گئیں، مدعی مقدمہ نے 2013ء سے اب تک کہیں کوئی درخواست نہیں دی، کیا پولیس کو یہ اختیار ہے کہ اس طرح کے کیسز میں مقدمہ درج کرے۔
    انہوں نے کہا کہ مدعی مقدمہ فضل الہیٰ نے اتنی بڑی رقم دی ہے کوئی گواہ نہیں ہے، علی زیدی کو ضابطہ فوجداری کی سیکشن 63 میں ڈسچارج کیا جائے۔
    علی زیدی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اس آدمی سے کبھی ملا ہی نہیں، میں اس آدمی کو جانتا نہیں ہوں، میری پاس اتنی رقم ہے ہی نہیں ایف بی آر سے میرا ریکارڈ چیک کر لیں ، جس دن کا واقعہ بتایا جا رہا ہے میں اس دن ملک میں نہیں تھا، یہ بالکل بوگس ایف آئی آر ہے، شناختی کارڈ کے مطابق مدعی مقدمہ کی عمر 2013ء میں 22 سال بنتی ہے، میں نے اگر کوئی رقم لی ہے تو کوئی ریکارڈ تو ہو گا؟
    علی زیدی کی جانب سے پاسپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دیا گیا، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مجھے کل پیش ہونا چاہیے تھا جو نہیں کیا گیا ہے، پولیس نے قانون کے مطابق 24 گھنٹوں میں پیش نہیں کیا، پولیس کہہ رہی ہے ساڑھے بارہ بجے گرفتار کیا گیا ہے۔
    تفتیشی افسر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق ملزم کو 24 گھنٹوں میں پیش کیا گیا ہے۔
    دوران سماعت علی زیدی کے وکیل نے کہا کہ مدعی مقدمہ کے خلاف جعل سازی کا کیس ہونا چاہیے، علی زیدی کو ضابطہ فوجداری کی سیکشن 63 کے تحت ڈسچارج کیا جائے، مدعی مقدمہ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔
    عدالت نے علی زیدی کوضابطہ فوجداری کی سیکشن 63 کےتحت ڈسچارج کرنےکی درخواست بھی مسترد کردی۔
    بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے علی زیدی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
    واضح رہے کہ علی زیدی کے خلاف ابراہیم حیدری تھانے میں فراڈ اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔
    یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو کراچی میں ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا تھا جس کی تحریک انصاف کے رہنماؤں نے تصدیق کرتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پی آئی اے کا لندن آپریشن بحال 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلیں گی

      سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار روپے سستا فی تولہ قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے پر آگئی

      عماد وسیم کی دوسری اہلیہ ثانیہ اشفاق کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.