تازہ تر ین

مراد سعید سے جھگڑا عمران کی سازش قرار …. اہم سیاسی رہنماءکا الزام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے مراد سعید کے ساتھ جھگڑے کے واقعہ کو عمران خان کی سازش قرار دیدیا، رکن اسمبلی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا کہ سب کچھ ایک باقاعدہ سازش کے تحت کیا گیا، عمران خان کے پاس چونکہ سیاست کرنے کیلئے اب کوئی ایشو باقی نہیں رہ گیا ہے اس لئے وہ پارلیمنٹ کی تضحیک کرنا اور ارکان پارلیمنٹ کو ایسے پیش کرنا کہ یہ گندے لوگ ہیں اس کا مقصد ہے، عمران خان کے اندر کا گند مراد سعید کی شکل میں باہر آیا ہے، جاوید لطیف نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ غصے میں میرے منہ سے جو الفاظ نکلے وہ مناسب نہیں تھے، لیکن وہی دیکھا جائے کہ مراد سعید نے مجھے کسی ماں بہن کی گالیاں دیں جن کے باعث میں بھی ایسی باتیں کرنے پر مبجور ہوا، میرے منہ سے جو الفاظ بھی نکلے لڑائی کے بعد نکلے، مراد سعید نے غلیظ گالیاں مجھے پہلے دی تھیں، میری ماں بہن بیٹی کو گالیاں دی جائینگی تو جواب میں پھول تو پیش نہیں کروں گا، مراد سعید نے مجھے غلیظ گالیاں دیں جن کے جواب میں میرے منہ سے ایک گالی نکل گئی تو کیا ہوا اس پر بھی میں نے معذرت کرلی، میڈیا کیطرف سے بات کرنے کی بجائے اصل حقائق سامنے لائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain