تازہ تر ین

ممکنہ بارشیں، صوبے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، شیری رحمان

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام صوبوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے 28 اپریل سے 7 مئی کے دوران میں ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسلا دھار بارشوں سے مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، دیر، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں یکم سے 4 مئی اور بلوچستان کے کچھ حصوں اور ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں 28 اپریل سے 2 مئی تک سیلاب آسکتا ہے۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، صوبے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں، احتیاطی تدابیر میں نالوں کی صفائی، بجلی کے کھمبوں کی مضبوطی اور مقامی سیلاب کی صورت میں سڑکوں تک رسائی شامل ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ کشمیر سے کراچی تک غیر مستحکم موسمی نظام اور سیلاب کی توقع ہے، بلوچستان اور ساحلی علاقوں کے لیے خصوصی ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماہی گیر برادری کو اورماڑہ، پسنی، گوادر کے درمیان کٹے سمندروں اور شدید موسم کے امکان سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain