تازہ تر ین

اسحاق ڈار سے امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور اینڈریو شوفر کی ملاقات

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور اینڈریو شوفر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
اینڈریو شوفر نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور کو ملکی معیشت سے آگاہ کیا، وزیر خزانہ نے ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے حکومت کی طرف سے لیے گئے مشکل پالیسی فیصلوں سے متعلق آگاہ کیا، وزیر خزانہ نے امریکی ناظم الامور کو آئی ایم ایف کے جاری پروگرام کے بارے میں بھی آگاہ کیا، وزیر خزانہ نے حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے کے عزم کی یقین دہانی کرائی۔
امریکی ناظم الامور نے معاشی استحکام کے لیے حکومت پاکستان کی پالیسیوں اور پروگراموں پر اعتماد کا اظہار کیا، امریکی ناظم الامور نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور کا شکریہ ادا کیا، وزیرخزانہ نے امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کی حکومتی خواہش کا اعادہ کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain