تازہ تر ین

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کیلئے زمان پارک لاہور سے روانہ ہوگئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔ لاہور ہائی کورٹ میں دھکا لگنے کی وجہ سے عمران خان کی فریکچر ٹانگ شدید متاثر ہوئی تھی اور شدید تکلیف کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا جس کی وجہ سے وہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہو سکے تھے۔ عدالت نے کہا تھا کہ اگر عمران خان جمعرات کو پیش نہ ہوئے تو ضمانت مسترد کر دی جائے گی۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم کی ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر دفعہ 144 نافذ العمل ہے اور کسی بھی قسم کا اجتماع غیر قانونی ہوگا، امن و عامہ کے پیش نظر جی ٹین پراجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ پر ڈائیورشن ہوگی۔ ترجمان کے مطابق شہری دوران سفر متبادل راستوں کا انتخاب کریں اور سڑکوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے پکار 15 پر کال کریں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain