لاہور(وقائع نگار) پےپلزپارٹی کے سےنےٹر چوہدری اعتراز احسن نے کہا ہے کہ پانامہ کےس کا فےصلہ نوازشر ےف کے حق مےں آنے کا کوئی جوازنہےں بنتا انکی کر پشن اور منی لانڈرنگ کے درجنوں ثبوت سپر ےم کورٹ کے سامنے آچکے ہےں ‘ملک مےں قبل ازوقت انتخابات بھی ممکن ہوسکتے ہےں ‘فوجی عدالتوں کے بارے ہمارے تحفظات موجود ہےں ‘پےپلزپارٹی جلد پنجاب مےں دوبارہ جلسوں اور رےلےوں کا آغاز کر ےگی ۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں چوہدری اعتراز نے کہا کہ نوازشر ےف اور انکے بچوں کے سپر ےم کورٹ مےں پانامہ کےس مےں سامنے آنےوالے موقف مےں اےک نہےں درجنوں مقام پر تضاد ہے اور ےہی انکی کر پشن اور منی لانڈرنگ کا ثبوت ہے اور اسکے بعد نوازشرےف کاپانامہ کےس سے بچنا ناممکن نظر آتا ہے اس لےے مےں کہتاہوں کہ پانامہ کےس کا فےصلہ نوازشر ےف کے حق مےں آنے کا کوئی جوازنہےں بنتامگر پوری قوم سپر ےم کورٹ کی طرف دےکھ رہی ہے دےکھتے ہےں اب عدالت کےا فےصلہ سناتی ہے ۔ اےک سوال کے جواب مےں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر ہمارے تحفظات موجود ہےں انکو حکومت کو دور کر نا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عددی برتری حاصل ہے اور وہ فوجی عدالتوں میں توسیع کا بل منظور کراسکتی ہے۔