تازہ تر ین

نائلہ کیانی ماؤنٹ لوٹسے سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں،ڈبل چوٹی سر کرنے کا بھی ریکارڈ قائم

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستا ن کی نامور کوہ پیما نائلہ کیانی نے سطح سمندر سے 8516میٹر بلنددنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ لوٹسے کامیابی کے ساتھ سر کرلی ہے۔اس کامیابی کے ساتھ ہی انہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے فوری بعد ماؤنٹ لوٹسے کی چوٹی سر کرکے ڈبل چوٹی کا ریکارڈ قائم کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما کے طور پر تاریخ رقم کی ہے،ان کی اس مہم میں BARD فاؤنڈیشن نے معاونت فراہم کی۔ان کے لگاتا رکارناموں نے دنیا بھر میں پاکستان کی ساکھ کو بلند کیا اور دنیا بھر سے ان کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔
نائلہ کیانی نے اپنے اس حیران کارنامے پر اپنے پر مسرت جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”جب میں نے اس سفر کا آغاز کیا تو میرے ذہن میں ایک وژن تھا،اور آج اس کو ایک ٹھوس حقیقت بنتے دیکھ کر میرا دل خوشی سے پھولانہیں سما رہااور اس کامیابی کیلئے میری ہر کوشش باآور ثابت ہوئی۔میری اس کامیابی کا سہرا BARD فاؤنڈیشن کی فراخدلانہ حمایت کے سر جاتا ہے،جو میرے خوابوں اور صلاحیتوں پر مکمل یقین رکھتی ہے،اس طرح کے ادارے نوجوانوں میں آگے بڑھنے اور کچھ کر گذرنے کی امید پیدا کرتے ہیں۔“
نائلہ کیانی نے اپنے سفر کا آغاز اپنی پہلی ہی کوشش میں کامیابی کے ساتھ کے ٹو کی چوٹی سر کرکے کیا،اس کے بعد انہوں نے گاشا برمi،گاشا برمii اور اناپورنا کو بھی تسخیر کیا۔ماؤنٹ ایورسٹ اور لوٹسے کی تسخیر کے ساتھ،اب وہ دنیا کی چھ بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں،تاہم یہ ان کے غیر معمولی سفر کا محض آغاز ہے،کیونکہ وہ اپنے دل میں مزید تاریخی کارناموں کا جذبہ لئے بیٹھی ہیں۔
BARD فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر مہرین داؤد نے اس خبر پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کے ساتھ اپنے جذبات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ غیر معمولی صلاحیت کی حامل خاتون،بے شمار خواتین کیلئے امید کی کرن ہے،ان کی پے درپے فتوحات اس بات کا ناقابل تردید ثبوت ہیں کہ BARDفاؤنڈیشن با صلاحیت پاکستانی افراد کو ان کے منتخب کردہ شعبوں میں چمپئن کے طور پر ان کی صلاحیتوں کے ادراک میں مدد کے اپنے مقصد کو موثر طریقہ سے پورا کررہی ہے۔ان جیسی خواتین اپنے جذبہ اور عزم کے ساتھ ہمیں اپنے ملک کی خدمت کرنے کے مشن میں مسلسل حوصلہ فراہم کرتی ہیں،تاکہ مستحق ٹیلنٹ کو نکھارنے اور مثبت اثرات مرتب کرنے کے مواقع پیدا کئے جاسکیں،ہم ساتھ ملکر عہد کرتے ہیں کہ ان کی بے پناہ صلاحیتوں کو سامنے لائیں گے اورایک نسل کو ان کے خوابوں کو حاصل کرنے ک ترغیب دینگے۔“
BARD فاؤنڈیشن نے ہمیشہ ٹیلنٹ کے فروغ اور بہت سے لوگوں کے لیے کامیاب کیریئر کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔بلقیس اور عبدالرزاق داؤد کی طرف سے شروع کیا گیا یہ اقدام قابل افراد کو ان کے منتخب کردہ شعبوں میں چیمپئن کے طور پر ان کی صلاحیتوں کے ادراک میں مدد کرکے ان کی قسمت بدلنے پر یقین رکھتا ہے، فاؤنڈیشن کا مقصد ہنر اور بہتری پر خصوصی زور دیتے ہوئے مضبوط اور پراعتماد افراد تیار کرنا ہے، فاؤنڈیشن ہر اس شخص کے تبدیلی کے سفر میں مدد کرتی ہے جو ایڈونچر کا جذبہ رکھتے ہوں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain