تازہ تر ین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چودھری کی رہائی کا حکم، پولیس کی دوبارہ گرفتاری کی کوشش

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چودھری کی رہائی کا حکم دے دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تھری ایم پی او کے تحت فواد چودھری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے فواد چودھری کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے 2 مزید مقدمات میں انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
پولیس کی دوبارہ گرفتار کی کوشش
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد فواد چودھری باہر جانے کیلئے گیٹ پر پہنچے ہی تھے کہ پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی۔
پولیس سے بچ کر بھاگتے ہوئے فواد چودھری دوبارہ کمرہ عدالت میں پہنچ گئے، اس دوران وہ گر بھی گئے۔
قبل ازیں دورانِ سماعت فواد چودھری کے وکیل بابر اعوان، فیصل چودھری ایڈووکیٹ اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فواد چودھری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ فواد چودھری بکتربند گاڑی میں موجود ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے حکم پر فواد چودھری کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ایک آرڈر جاری کیا جس پر عمل نہیں ہوا، آرڈر نہ آئی جی اسلام آباد اور نہ ہی کسی اور نے دیکھا، جب آپ نے انہیں پکڑا تو اس وقت آرڈر دکھایا گیا، آپ کے پاس آرڈر کی تصدیق کے کئی طریقے تھے، 9 مئی خوشگوار دن نہیں تھا، خدشات درست تھے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ درخواست گزار رہائی کے بعد انڈر ٹیکنگ دیں کہ وہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، یہ بھی یقین دہانی کرائیں کہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، انڈر ٹیکنگ کی خلاف ورزی ہوئی تو ان ارکان پارلیمان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، اس بنیاد پر ارکان پارلیمان نا اہل بھی ہوسکتے ہیں، عدالت وقت دے رہی ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور آئی جی اس معاملے کو دیکھیں۔
عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے دی اور انہیں رہا کرنےکا حکم دے دیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain