تازہ تر ین

قومی تنصیبات پر حملے کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں، وزیر اعظم کاسلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سرکاری و قومی تنصیبات پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، شرپسندی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، کسی کو بھی ملک کا امن و استحکام تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ اس مو قع پر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان کی جانب سے 9 مئی کے واقعات پر بریفنگ دی گئی ، اجلاس کے شرکاء کو بتایاگیا ہے کہ پرتشدد واقعات میں ملوث 5 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اجلا س کے شرکاء کی جانب سے مسلح افواج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain