ڈھاکا: (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایشیاء کپ کے میچز متحدہ عرب امارات میں کروانے کی مخالفت کر دی۔ ذرائع بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق بی سی بی کو پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پر کوئی اعتراض نہیں، متحدہ عرب امارات کا وینیو قبول نہیں کیونکہ وہاں گرمی بہت زیادہ ہے، کرکٹرز وہاں جانے پر راضی نہیں ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ ایک ہی وینیو پر ہو تو مناسب ہے، پاکستان ایونٹ کا میزبان ہے، ایشین کرکٹ کونسل اور پاکستان نے مل کر فیصلہ کرنا ہے۔