کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی سے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹے مجھ پہ بہت بھاری گزرے، یہ سوچتا رہا کہ سیاسی طور پر کہاں جانا ہے۔
انہوں نے کہا بہت سوچنے کے بعد سیاست چھوڑ رہا ہوں اور بطور رکن صوبائی اسمبلی مستعفی ہو رہا ہوں، لاہور اور میانوالی کے افسوسناک واقعات کے بعد فیملی اور دوستوں سے طویل مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔