ڈھاکہ (ّویب ڈیسک)بنگلہ دیش میں سکیورٹی فورسز کے چھاپے کے دوران خودکش بم دھماکے سے تین مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک کی بندرگائی شہر چٹاگانگ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تاہم اس موقع پر وہاں موجود عسکریت پسندوں نے خودکش دھماکہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک خاتون اور ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔