تازہ تر ین

قطری خط کی حقیقت بارے شیخ رشید کے سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد(ّویب ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ عوام کے حق میں آرہا ہے ،ہم سپریم کورٹ کا فیصلہ من و عن تسلیم کریں گے۔ جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مارچ ملک کیلئے اہم مہینہ ہے کیو نکہ رواں ماہ ہی پانامہ کیس کا فیصلہ آئے گا جو عوام کے حق میں آرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاناما کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ من و عن تسلیم کریں گے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرٹیکل 62اور 63پر تاریخی فیصلہ آنے والا ہے ۔ایک سوال پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ لاہور میں دفتر کھولنا میرے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ 20کروڑ عوام کے دلوں پر راج کر چکا ہوں ۔انہوں نے کہاکہ شریف اینڈ کمپنی نے ملک و قوم کو لوٹ کھایا ہے اور اب بہت جلد قوم کی ان لٹیروں سے نجات ملنے والی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو قطری خط کے مشورے نے مروایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کا مہینہ ملک کے لئے انتہائی اہم ہے کیونکہ ملک کی تاریخ کا اہم ترین عدالتی فیصلہ متوقع ہے جس سے ملکی حالات پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے تاہم یہ بات عیاں ہوگئی کہ پانامہ کیس کے مقدمے میں نواز شریف کو قطری خط کے مشورے دینے والوں نے مروایا اور اب بھی تباہ کن مشورے دے رہے ہیں کہ کیس کا فیصلہ نواز شریف کے ہی حق میںآئے گا لیکن یہ بالکل بے بنیاد بات ہے کیونکہ کیس کا فیصلہ شریف خاندان کے حق میں نہیں بلکہ عوام کے حق میں آئے جسے ہم قبول کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ یہ لوگ نہیں جانتے کہ کیس کا فیصلہ کب آئے گا اس لئے اب اسٹیپ ڈاﺅن اور عوام سے لڑنے کی تیاریاں کر رہے ہیں لیکن پانامہ کیس میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 62 اور 63 یعنی صادق اور امین کے معاملے پر نواز شریف کو منہ کی کھانا پڑے گی جس سے ان کی سیاسی زندگی کا بوریا بستر ہی گول ہو جائے گا جو یقینی طور پر قوم کے حق میں بہتر ہو گا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain