تازہ تر ین

مریم نواز نے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

پشاور: (خبریں ڈیجیٹل) خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو مسلم لیگ (ن) کی جانب راغب کرنے کیلئے مریم نواز نے خیبرپختونخوا یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

مریم نواز خیبرپختونخوا یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی کی سربراہی خود کریں گی، بلاول اظہر کیانی سیکرٹری جبکہ اختیار ولی، بابر نواز خان، عالمگیر شاہ اور بلاول آفریدی کو ممبر کمیٹی مقرر کیا گیا ہے، مریم نواز نے 6 رکنی کمیٹی کو نوجوانوں کو متحرک کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

مریم نواز نے خیبرپختونخوا یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا، اجلاس میں خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سے 25 نوجوان شریک کریں گے، مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کل اجلاس میں خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو اہم ہدایات دیں گی۔

اجلاس میں صوبے کی یوتھ اور سوشل میڈیا کے ذریعے پارٹی پیغام کو عام کرنے کی ہدایات بھی دی جائیں گی، مریم نواز جلد خیبرپختونخوا کے اضلاع کے دورے بھی کریں گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain